۴ آذر ۱۴۰۳ |۲۲ جمادی‌الاول ۱۴۴۶ | Nov 24, 2024
بشیر حسین نجفی

حوزہ/ مرجع عالی قدر نے علم و حوزہ علمیہ نجف اشرف کی اہمیت پر گفتگو کرتے ہوئے فرمایا  کہ حوزہ علمیہ نجف اشرف دنیا  کے حوزات علمیہ کی ماں کا درجہ رکھتی ہے اسی سے نکل کر پوری دنیا کےحوزے وجود میں آئے گویا کہ سب اسکی  شاخیں ہیں۔

حوزہ نیوز ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق،مرجع مسلمین وجہانِ تشیع حضرت آیۃ اللہ العظمیٰ الحاج حافظ بشیر حسین نجفی نے مرکزی دفتر نجف اشرف میں موسسہ زہرا علیہا السلام کے وفد کا خیر مقدم کرتے ہوئے ان سے اپنی پدرانہ نصیحتوں اور ضرور ی ارشادات میں عراق کی اہمیت پرگفتگو کرتے ہوئے فرمایا کہ عراق ہی امام زمانہ عج کی قیادت مبارک میں عالمی عادلانہ حکومت کا مرکز ہوگا اور پھر یہیں سے پوری دنیا کے کونے کونے میں عدل و انصاف پھیلایا جائےگا، نجف اشرف کی مقدس زمین،اور مسجد کوفہ اس عظیم الہی منصوبے کا گواہ بنےگا۔

مرجع عالی قدر نے علم و حوزہ علمیہ نجف اشرف کی اہمیت پر گفتگو کرتے ہوئے فرمایا کہ حوزہ علمیہ نجف اشرف دنیا کے حوزات علمیہ کی ماں کا درجہ رکھتی ہے اسی سے نکل کر پوری دنیا کےحوزے وجود میں آئے گویا کہ سب اسکی شاخیں ہیں۔

انہوں نےمزید فرمایا کہ علم دو طرح کے ہیں علم ادیان کہ جسکی ذمہ داری حوزہ علمیہ نے اپنے کاندھوں پر اٹھا رکھی ہے تاکہ اس علم کے ذریعہ لوگ اصلاح نفس کو یقینی بنائیں اور تقرب الہی کا راستہ ہموارکریں دوسرا علم علم ابدان ہے کہ جسے دنیا کے اسکولوں کالجوں اور یونیورسٹیوں میں پڑھایا جاتا ہے اس علم کے حصول میں بدن کی بھلائی ہےان دونوں علموں میں سے ہرعلم ایک دوسرے سے جڑا ہوا ہے اور دونوں ایک دوسرے کو مکمل کرتا ہے۔

انہوں نےفرمایا کہ عراق کی تعمیر نوعلمی اصولوں پر کی جائے اور ہر شعبے خاص کر علمی، اقتصادی اور تجارتی شعبوں میں ترقی کو یقینی بنایا جائے انہوں نے توفیقات میں زیادتی اور ثبات قدمی کےلئے بادگاہ ایزدی میں دعائیں فرمائیں، اپنی جانب سے مذکورہ وفد نے مرجع عالیقدر دام ظلہ الوارف کا انکی نصیحتوں، ارشادات اور قیمتی وقت دینے پر شکریہ ادا کیا۔

لیبلز

تبصرہ ارسال

You are replying to: .